Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امن پسند دنیا بینظیر بھٹو کے خون کی مقروض ہے،اسفندیارولی خان

دہشت گردی کے خلاف واضح اور دو ٹوک موقف بینظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ بنی,اے این پی بینظیر بھٹو ،بشیر بلور اور امن کے تمام شہیدوں کے خون کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفندیار ولی خان نے شہید بینظیر بھٹو کی گیارویں برسی کےموقع پرجاری اپنےبیان میں کہا ہے کہ امن پسند دنیا بینظیر بھٹو کی خون کی مقروض ہے۔

دہشت گردی کےخلاف واضح اور دو ٹوک موقف بینظیر بھٹو کی شہادت کا باعث بنا اورآج تک دہشت گردوں کی جانب سےوہی لوگ اور سیاسی پارٹیاں نشانے پر ہیں جو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

اسفندیار ولی خان نےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سب سےبڑی اور زیادہ قیمت سیاسی قیادت اورسیاستدانوں نے چکائی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی بینظیر بھٹو،شہید بشیر احمد بلور اور امن کے تمام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ دہشت گردی کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان عموماً اورپختونخوا خصوصاً انتہا پسندی کی زد میں رہا۔

آج بھی حکومتوں کی جانب سےمصنوعی امن کےدعوےکیےجارہےہیں۔مصنوعی امن کےدعوے ہماری نسلوں کےمستقبل کو بھیانک بنادیں گے۔

اسفندیار ولی کاکہنا تھا کہ پرامن پاکستان کا مستقبل افغان امن عمل کی کامیابی سےجڑا ہے۔اگرخدانخواستہ افغان امن عمل ناکامی سے دوچار ہوتا ہےتو اُس کا سب سےزیادہ اثر پورےخطےکےامن وامان پر پڑے گااسی لئے افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے پاکستان،روس اور چائنہ کو خلوص دل سے کردار ادا کرنا ہوگاتب جاکر کہیں ممکن ہوگا کہ افغانستان میں امن کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.