Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امن کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔آرمی چیف

کور کمانڈرز نے جیو اسٹرٹیجک بالخصوص علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، کانفرنس نے جاری افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا۔

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امن کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں 216ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنےکےلیےعلاقائی اہمیت کا جائزہ لیا گیا اورداخلی سیکیورٹٰی کےلیےجاری آپریشن پرپیشرفت اور مشرقی ومغربی باڈر سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز نے جیو اسٹرٹیجک بالخصوص علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، کانفرنس نے جاری افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے بہترین وسیع تر مفاد میں ملکی ترقی کی حمایت کرتے ہیں اور امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.