Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اومنی گروپ کی رہن رکھی گئی چینی کے66لاکھ تھیلےغائب ہوئے.ایف آئی اے رپورٹ

چینی غائب ہونے کے معاملے پر اومنی گروپ کے علی کمال مجید اور مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد۔ایف آئی اے نے مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی رپورٹ اومنی گروپ کی شوگر ملوں کی بینکوں کے پاس رہن چینی کے بارے میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اومنی گروپ ساڑھے 13 ارب روپےکامقروض ہے،بینکوں کا کل نقصان تقریباً ساڑھے11 ارب روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ شوگر ملوں سے رہن شدہ چینی کےتھیلےغائب تھے،چینی کےچینی کےصرف 8 لاکھ 37 ہزار 879 تھیلے موجود تھے جبکہ 66 لاکھ 92 ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جےآئی ٹی نےاس سلسلے میں شوگرملوں کا ریکارڈ قبضےمیں لیا،قبضےمیں لیےگئےریکارڈ کا تجزیہ جاری ہےاور حتمی رپورٹ کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

دوسری جانب بینکوں سےقرض کےبدلےرہن رکھی جانےوالی چینی غائب ہونےکےمعاملےپر اومنی گروپ کے علی کمال مجید اورمصطفی ذوالقرنین مجید سمیت7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز کو 10،10لاکھ اور ڈائریکٹرز کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے شوگر ملز چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.