Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اوگرانے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی

اسلام آباد:آئل اینڈگیس ریگولیٹر اتھارٹی نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹرتک کمی کی سفارش کی ہے، سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیجوا دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.