Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی سفارش کردی

اسلام آباد:اوگرا نےآئندہ مالی سال کےلیےگیس کی قیمت میں45 فیصد اضافےکی سفارش کردی ہے۔ترجمان اوگرا کےمطابق آئندہ مالی سال کےلیےگیس کی قیمتوں میں اضافےکا تعین کرلیاگیا ہے،سوئی سدرن کمپنی اورسوئی ناردرن کمپنی کی درخواستوں پر پشاور،لاہور،کوئٹہ اور کراچی میں عوامی سماعت ہوئی، جس میں سوئی سدرن کمپنی نےگیس کی قیمت میں30فیصداضافےکی درخواست کی تھی،اور سوئی ناردرن کمپنی کی طرف سے گیس کی قیمت میں 144 فیصد اضافہ مانگا گیا تھا۔

ترجمان کےمطابق سوئی ناردرن اورسوئی سدرن کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرلی گئی ہےاورگیس کی قیمتوں میں45فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے،سوئی ناردرن سسٹم پرگیس کی اوسط قیمت میں47فیصد اضافےاورسوئی سدرن سسٹم پرگیس کی اوسط قیمت میں 28 فیصداضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
پنجاب اور کےپی کےصارفین کےلیےگیس کی قیمتوں میں236روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیاگیاہےجبکہ بلوچستان اور سندھ کے سٖٓرین کے 159 روپے فی ایم ایام بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان کاکہناہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مالی سال 20-2019 کےلیےکیا گیاہےاوریکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی گئی ہے تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن کےبعد ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.