Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئندہ دوہفتوں میں مہمندڈیم پرکام شروع ہوجائےگا,منصوبےسے800میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی.چیئرمین واپڈا

اسلام آباد: چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا ہےکہ آئندہ دو ہفتوں میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائےگا جبکہ ڈیم کی بولی میں عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو کنٹریکٹ ایوارڈ کرنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی (واپڈا) لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے کہا کہ مہمند ڈیم بہت منفرد ہے،اس طرح کا ڈیم 4 ،5 دہایوں کے بعد بننے جارہا ہے، ڈیم کیلئے سپریم کورٹ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

چیئرمین واپڈا نےبتایاکہ آئندہ دو ہفتوں میں مہمند ڈیم پرکام شروع ہوجائےگا،ڈیم اوراس کا پاورہاؤس5سال تک مکمل ہو گا،منصوبے پر لاگت کا کل تخمینہ 310 ارب روپے تک ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نےکہاکہ مہمند ڈیم12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرسکےگا اورمنصوبےسے800 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جب کہ اس سے ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہو سکے گی۔

چیئرمین واپڈا نے مزید بتایا کہ مہمند ڈیم کی بولی میں چائنا گزوبا، ڈیسکون اور پاور چائنا، ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچرز نے حصہ لیا، چائنا گزوبا اور ڈیسکون جوائنٹ وینچر کامیاب قرار پایا۔

اس موقع پر صحافی نےسوال کیا کہ وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو کنٹریکٹ ایوارڈ کرنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں؟

چیئرمین واپڈا نے جواب دیا کہ میں نہیں سمجھتا ایسا ہے،ہمیں اس بات سے غرض نہیں کس کی کمپنی ہے،جوائنٹ وینچر میں چائنا گزوبا کا شیئر 70 فیصد اور ڈیسکون کا 30 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.