Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آرمی چیف نے14دہشت گردوں کی سزائےموت اور20دہشت گردوں کی سزاؤں میں کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے14دہشت گردوں کی سزائے موت جب کہ 20 دہشت گردوں کی مختلف مدت کی سزاؤں میں توثیق کردی،دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نےسزائیں سنائیں جبکہ دہشت گردوں نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق دہشت گرد سکیورٹی اداروں کےاہلکاروں اورتعلیمی اداروں پرحملوں میں ملوث تھے،دہشت گردوں کی کارروائیوں کےنتیجے میں13سکیورٹی اہلکاروں سمیت16افراد شہید ہوئےتھےجبکہ گرفتاردہشتگردوں سےبھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں محی الدین، فضل ہادی، محمد وہاب، برکت علی، باچا وزیر، محمد اسماعیل، گل زمین، گل محمد، بشیر احمد، آفرین خان محمد اسلام اور روح الامین شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.