Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آصف زرداری،بلاول اورفریال تالپور اور دیگر کےنام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد:وزیراعظم آفس نےجعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 172 افراد کی فہرست جاری کردی جس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے نام بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم آفس سےوزیراعظم کےمعاون خصوصی افتخاردرانی کی جانب سےجےآئی ٹی میں شامل172افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ فہرست میں سابق صدرآصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری،فریال تالپور،ملک ریاض حسین لوائی،امتیازشیخ، قائم علی شاہ،مراد علی شاہ،رکن سندھ اسمبلی مکیش کمارچاولہ،سہیل انورسیال،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر،علی کمال مجید،انور ماجد خواجہ، احسن رضا درانی، قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہرمحمود سمیت 172 لوگوں کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب جعلی بینک اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس31دسمبر کوسماعت کےلئےمقررکردیاگیاہے،جس کےلیےچیف جسٹس ثاقب نثار اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل بینچ تشکیل دیاگیاہے۔اس حوالےسےجےآئی ٹی کےسربراہ اورممبران،آصف زرداری،فریال تالپورودیگرملزمان سمیت اٹارنی جنرل کو نوٹسزجاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپورسمیت 172افراد کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکافیصلہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.