Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اٹھارہویں ترمیم کو نہیں چھیڑا جارہا،پارلیمانی نظام چلتا رہےگا.ڈاکٹرعارف علوی

جس کسی حکومت کو اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کی ضرورت پڑی تو دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔آئین کے مطابق سابق فاٹا میں پچیس جولائی تک صوبائی انتخابات کرانے ہوں گے، لیویز اور خاصہ دار کونہیں نکالا جائے گا،مزید تیس ہزارافراد کو روزگار دیاجائیگا،صدرمملکت کاگورنرہائوس میں خطاب

پشاور۔صدرمملکت عارف علوی نےکہاہےکہ اٹھارہویں ترمیم کو نہیں چھیڑاجارہا،پارلیمانی نظام چلتارہےگا،جس کسی حکومت کو اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کی ضرورت پڑی تودو تہائی اکثریت درکارہوگی۔

آئین کے مطابق سابق فاٹا میں پچیس جولائی تک صوبائی انتخابات کرانےہوں گے۔پشاور کےگورنرہائوس میں پریس کانفرنس میں صدرمملکت عارف علوی کاکہنا تھاکہ تمام صوبوں کےدرمیان تعلق پیداکرنامیری ذمےداری ہے،جتنی جانی ومالی قربانی پاکستان نےدی کسی اورنے نہیں دی،کےپی اورپاکستان کا قانون سابق فاٹامیں پہنچانا ارجنٹ کام ہے،کراچی میں انفرا اسٹرکچرنہیں لیکن عمارتیں بنتی گئیں،ملک میں سیاحوں کی تعداد پندرہ لاکھ سے بائیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے،

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ لیویز اور خاصہ دار کونہیں نکالا جائے گا،مزید تیس ہزارافراد کو روزگار دیاجائیگا۔تفریحی مقامات پر نظارے کے علاوہ سہولتیں بھی ہونی چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ بزنس ویزے پر آنیوالے کو سیاحت کی اجازت نہیں ہوتی،نتھیا گلی میں پلاننگ کر نے سے سیاحوں کی تعدادبڑھ گئی ہے ،ماحولیات کے لئے بلین ٹری سونامی غیرسیاسی پروگرام ہے۔

این ایف سی میں فاٹاکےحوالے سےصوبےکاحصہ بڑھایاجائےگا،امن کو برقراررکھنےمیں قبائلی عوام کی قربانیاں ہے،دس سالوں میں ایک ہزارارب روپےقبائلی علاقوں میں خرچ کیےجائینگے،بی آرٹی اگلےسال جون تک مکمل ہوجائےگا،بی آرٹی میں چارلاکھ لوگ بھرتی کیے جائینگے،بی آر ٹی کا کرایہ پچاس سے پچپن روپےتک ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.