Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپنا ورلڈ ریکارڈ والدہ کے نام کرتا ہوں.یاسر شاہ

آخری دن اگر ہم نے کم وقت میں نیوزی لینڈ کی باقی چھ وکٹیں حاصل کرلیں تو حالات ہمارے حق میں بھی آسکتے ہیں گفتگو

ابو ظہبی۔صوابی سے تعلق رکھنےوالےلیگ اسپنریاسرشاہ نےکہاہےکہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا نہیں تھا کہ پاکستان کیلئے بھی کھیلوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے.انہوں نےکہا کہ ورلڈ ریکارڈ بنانےکی خوشی ہےاوراسےمیں اپنی محروم والدہ کےنام کرتا ہوں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ نمبر 200 کیا سب سے بہترین وکٹ ہے؟ شائد نہیں لیکن اسے آپ ورلڈ ریکارڈ کی حیثیت سےیاد تو رکھ سکتے ہیں۔البتہ یاسر شاہ کے خیال میں آسڑیلیا کے اسٹیواسمتھ جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی وکٹ تھے،اسےوہ بہترین سمجھتے ہیں۔

ورلڈ ریکارڈ سےہٹ کرابوظہبی ٹیسٹ کےچوتھےدن کےکھیل پر گفتگو کرتےہوئے یاسر کاکہنا تھاکہ ہم نےکچھ مناسب بولنگ نہیں کی،فیلڈنگ میں کیچ چھوڑ کرکیویز کو کھلی چھوٹ دی،اس غلطی کو تسلیم کرناہوگا۔

لیگ اسپنریاسرشاہ باوجود ان تمام باتوں کےاب بھی سمجھتےہیں کہ میچ ابھی ہاتھ سےنہیں نکلا،یاسرشاہ کاکہناہےکہ آخری دن اگر ہم نےکم وقت میں نیوزی لینڈ کی باقی چھ وکٹیں حاصل کرلیں توحالات ہمارےحق میں بھی آسکتےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.