Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہوگیا:حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

حکومت کو فری ہنڈ دینے سے ملک خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے اجلاس میں اتفاق

اسلام آباد۔اپوزیشن جماعتوں نےپارلیمنٹ کےاندر اورباہرمشترکہ حکمت عملی اپنانےاورمعاشی امورپرحکومت کو ٹف ٹائم دینےکافیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی دعوت پراپوزیشن جماعتوں کےسربراہان کااجلاس ان کےچیمبرمیں ہوا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو،نوید قمرنےشرکت کی۔

اجلاس میں جےیو آئی(ف)کی نمائندگی مولانا اسعد الرحمان اورعوامی نیشنل پارٹی کےامیر حیدر خان ہوتی نےشرکت کی،اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کےرہنما شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال اوررانا تنویر بھی موجود تھے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس کےدوران ملک کی معاشی صورتحال پرسخت تحفظاف کا اظہارکیاگیا اورشرکاءنےاتفاق کیاکہ حکومت کوفری ہنڈ دینے سےملک خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ اپوزیشن رہنماؤں نےمعاشی امور پرحکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینےکا فیصلہ کیاجبکہ اپوزیشن جماعتوں نے فوجی عدالتوں پربھی متفقہ پالیسی اختیارکرنےپراتفاق کیا اورفیصلہ کیاکہ اس معاملےپرحکومت سےباضابطہ رابطےکےبعدپالیسی واضح کیجائے گی۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےاجلاس کےبعد میڈیا سےبات کرتےہوئےکہاکہ تمام امور پربات چیت ہوئی ہےاورآج طےپایا کہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی ہوگی۔

انہوں نےکہاکہ معاشی حکمت عملی ہو یامیڈیا کی آزادی مشترکہ حکمت عملی ہوگی،اس مقصد کےلی کمیٹی بنادی ہےجس میں تمام اپویشن کی نمائندگی ہوگی اورحکومت سےبات بھی یہی کمیٹی کرےگی جبکہ فوجی عدالتوں کےمعاملےپہ بھی یہ کمیٹی بات کرےگی۔

شہباز شریف نےکہاکہ اپوزیشن کو چورکہا جاتا ہےاورایسی الفاظ استعال کیےجاتےہیں کہ دہرائےبھی نہیں جاسکتے،ملک میں معاشی حالات ابتر ہیں،مہنگائی روزبڑھ رہی ہےاور بیرون ملک سے سرمایہ کار آنےکےلیےتیارنہیں ہیں۔

اجلاس کےبعد صحافی نےآصف علی زرداری سےسوال کیا ‘کیا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہوسکتا ہے؟’ جس پرانہوں نےکہا اتحاد ہوگیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نےبھی کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نےمشترکہ کمیٹی تشکیل دینےپراتفاق کیا ہے۔

اپوزیشن کےاجلاس میں اے این پی کی نمائندگی کرنےوالےامیر حیدر ہوتی نےبھی میڈیا سےبات کی اورکہا کہ آج کا دن بہت اہم تھا، اپوزیشن کے چیمبر میں غیر معمولی اجلاس تھا، تمام معاملات پر متحد ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.