Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپوزیشن کی جانب سے ڈی جی نیب کے انٹریو کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

اسلام آباد: اپوزیشن نے ڈی جی نیب کے انٹریو کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نیب اپوزیشن ارکان کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے۔

اپوزیشن نے مزید کہا ہے کہ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کی منشا سے ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیا جس میں اپوزیشن ارکان کا میڈیا ٹرائل کیا، ڈی جی نیب نے خفیہ تحقیقات اور دستاویزات میڈیا پر دکھائیں لہذا معاملے پر تحریک استحقاق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شروع ہوا جس میں اپوزیشن نے ڈی جی نیب کی جانب سے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹریو میں ارکان اسمبلی کا میڈیا ٹرائل کرنے پر تحریک استحقاق لانے کا مطالبہ کیا۔

تاہم وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کے سپیکر کو ڈکٹیٹ نہ کرے جبکہ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ رولز کے مطابق تحریک استحقاق کی فائل آئے گی تو اس پر قانونی رائے لوں گا۔

بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کروائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی نیب نے ارکان اسمبلی کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.