Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اکستان امن و استحکام اورپائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے.آرمی چیف

لندن:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکہناہےکہ پاکستان دیرپا امن واستحکام حاصل کرنےکےقریب ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےلندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزکےہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

دورے کےدوران آرمی چیف کاعلاقائی سیکیورٹی پرپاکستان کےنقطہ نظرسےمتعلق سیمینارسےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان امن و استحکام اورپائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے،امن وامان کی یہ صورتحال اب کوئی نہیں چھین سکتا،جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار تنازعات کے حل میں ہے۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کےلئےعالمی تعاون ضروری ہے،علاقائی روابط کیلئےسرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، بہترسیکیورٹی صورتحال سےغیرملکی سرمایہ کاری بڑھےگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.