Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اگرمہنگائی کاطوفان اسی طرح جاری رہا تو انقلاب کاراستہ کوئی نہیں روک سکتا۔اسفندیار ولی خان

۔شمالی وزیرستان میں جو دلخراش واقعہ پیش آیاہم اس کی جوڈیشل انکوائری اورمرکزی ملزمان کو سخت سےسخت سزا دینےکا مطالبہ کرتے ہیں۔وامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفندیار ولی خان

چارسدہ:عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفندیار ولی خان کاکہنا ہےکہ عمران خان قبائلی علاقوں کےعوام کےساتھ کئےگئےوعدے پورے کریں تب ہی وہاں امن آسکتا ہے۔

چارسدہ میں مہنگائی کےخلاف احتجاج کےدوران شرکا سےخطاب کرتےہوئےاسفندیارولی نےکہاکہ متوسط طبقہ معاشرے کاستون ہے لیکن حکومت جس طریقے سےچل رہی ہےاس سےملک میں متوسط طبقہ ختم ہورہاہے۔اگرمہنگائی کاطوفان اسی طرح جاری رہا تو انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں حکومت کےخلاف ہونےوالی اپوزیشن کی اےپی سی کا فیصلہ ماننےکےپابند نہیں لیکن 14 جون کو ججز کے خلاف ریفرنس ایشو پر ہم وکلاء اور اپوزیشن کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

سربراہ اےاین اپی کاکہناتھاکہ ہر بات پریو ٹرن لیناکپتان کا خاصہ ہے،اس حکومت نےجتنےقرض لیےہیں اس کی مثال70سال میں نہیں ملتی، وزیراعظم غریب عوام کےپیسوں سےناصرف عمرے پرگئےبلکہ اپنےاہل وعیال اورسارےصوبوں کےوزیراعلی کوبھی عمرےکی سعادت حاصل کروادی۔موجودہ حکومت میں جن محترمہ کو وزیراطلاعات رکھاگیاہےوہ پچھلی حکومتوں میں بھی شامل تھیں اورآج کہہ رہی ہیں کہ یہ سارے مسائل سابق حکومتوں کی وجہ سے ہیں۔

وزیرستان میں امن وامان کی خراب صورت حال پراسفندیارولی نےکہاکہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کےافسران کی شہادت کی پرزور مذمت کرتےہیں،جس پربھی تشدد ہو ہم اس کی مخالفت کرتےہیں۔شمالی وزیرستان میں جو دلخراش واقعہ پیش آیاہم اس کی جوڈیشل انکوائری اورمرکزی ملزمان کو سخت سےسخت سزا دینےکا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسفندیار ولی کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان قبائلی علاقوں کےعوام کے حقوق کی بات کرتےہیں لیکن ابھی تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کےحوالےسےبل سینیٹ میں پیش نہیں کیاگیا۔کپتان صاحب خود وزیرستان گئےاوراعلان کیاکہ پی ٹی ایم والوں کے مطالبات جائز ہیں لیکن طریقہ غلط ہے اوراب انہوں نےچپ کاروزہ رکھا ہوا ہے،لوگوں کےساتھ کیاگیا وعدہ پورا نہیں ہوتاتو انہیں غصہ آتاہے،اب بطور وزیراعظم یہ مسئلہ حل کریں۔عمران خان قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ کئےگئے وعدے پورےکریں تب ہی وہاں امن آسکتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.