Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اگر آصف زرداری،نوازشریف اورشہباز شریف معصوم ہیں تو پھر ملک کو کس نےلوٹا۔فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کاکہناہےکہ اگرآصف زرداری،نوازشریف اورشہبازشریف معصوم ہیں توپھرملک کو کس نے لوٹا۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگومیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کاکہناتھاکہ عمران خان نئےپاکستان کی امید ہیں،ملک اب معاشی طور پربہتری کی طرف جارہاہے،سیاحت کےفروغ کیلیےویزہ پالیسی پرنظرثانی کا سوچ رہےہیں،نیب صحیح کام کررہاہےتاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نےکہاکہ آصف زرداری اورنوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے،کل کےفیصلےپرسب کی نظریں ہیں تاہم یہ کیس انتہائی سیدھا ہےدبئی اورسعودی عرب میں نوازشریف اور بچوں کی جائیدایں ہیں،سوال یہ ہےکہ ان جائیدادوں کیلیےپیسا کہاں سےآیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بھی کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں انہوں نے کچھ نہیں کیا،تو پھر پچھلے 15سالوں میں جن کی حکومت تھی جس میں لوٹ مارکی گئی، اگر آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف معصوم ہیں تو پھر ملک کو کس نے لوٹا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بلیک میلرز کا گروپ ہے اور ٹھگز آف پاکستان بری طرح فلاپ ہوئی ہے، ٹیلنٹڈ ماں باپ نے بچوں کے اکاؤنٹس میں پیسے ڈلوائے، جس عمر میں بچوں کے شناختی کارڈ نہیں بنتے، ان کے بچے ارب پتی بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اصول ہے کہ بڑے بھائی کے اکاؤنٹ کا آڈٹ چھوٹا بھائی کرے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی صرف ان کے کیسز کی بات ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.