Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

دیربالا: نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

دیربالا کے علاقے چراگلئی میں جنگل کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی پی او میاں نصیب جان نے فائرنگ سے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ڈی پی او دیر بالا نے بتایا کہ مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ نماز جنازہ کے بعد کی گئی۔ میاں نصیب جان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھیج دی گئی…

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ: ہر سال کی طرح اس سال بھی حج بیت اللہ کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔9 ذی الحج کو ہر سال غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب عازمین کے عرفات پہنچنے پر منعقد کی جاتی ہے، تاہم اس برس غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل 9 ذی الحج نمازِ عشا کے بعد سر انجام دیا گیا جو نماز فجر سے قبل تک جاری رہا۔ خیال رہے کہ اس برس کورونا وبا کے باعث خاصی محدود تعداد میں…

وزیراعظم کے سابق معاونین تانیہ ایدروس اور ظفر مرزاکے استعفوں کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کے نام سے این جی او بنائی جسے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ کرایا گیا جب کہ این جی او کے ڈائریکٹرز میں جہانگیر ترین اور تانیہ ایدروس شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ فاؤنڈیشن کی فنڈنگ میں بے قاعدگیوں کے بھی…

پشاور: توہین رسالت کا مبینہ ملزم جج کے سامنے قتل کر دیا گیا

پشاور میں توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار دی گئی۔ فائرنگ سے توہین رسالت کا مبینہ ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا، فائرنگ کے موقع پر جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی۔ جاں…

کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز

امسال  سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا

مکہ مکرمہ: کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا۔ جب کہ مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشانات لگا دیے گئے ہیں۔  عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔ یومِ عرفہ کے لیے مسجدِ نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگا دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ وقوف عرفات حج کا رکن اعظم ہے، اس رکن کی…

نوشہرہ، شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات، 24 سالہ نوجوان قتل

نوشہرہ میں بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ پر شوہر نے غیرت کے نام پر 24 سالہ نواجوان سہیل خٹک کو جلوزئی بازار میں اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔ مقتول کے والد کے مطابق ان کا بیٹا سہیل خٹک کوٹلی خود ایک بچے کا باپ ہے جس کے عرصہ سے چراٹ بختی گاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ ش کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ مقتول کے والد کے مطابق مسماۃ ش کے شوہر کو بیوی کے تعلقات کا علم ہونے پر اس نے…

کورونا وائرس: ملک میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن، فعال کیسز ساڑھے 25 ہزار رہ گئے

اللہ کے فضل سے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 288 کیسز میں 2 لاکھ 44 ہزار 883 صحتیاب ہوچکے ہیں جو 88 فیصد سے زائد ہے اور فعال کیسز ساڑھے 25 ہزار سے زائد رہ گئے ہیں۔ آج 29 جولائی کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 245 کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ 2 ہزار 447 لوگ مزید شفایاب بھی ہوگئے۔ خیال رہے کہ جولائی کے مہینے سے ملک میں کورونا کیسز کی…

راولپنڈی: دو گروہوں کی پرانی دشمنی نے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی زندگیاں نگل لیں

راولپنڈی کے نواحی علاقے میال میں دو گروہوں کی پرانی دشمنی نے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی زندگیاں نگل لیں۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے جمعے کی شب مخالفین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور 4 بچے جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے تین سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق چند روز پہلے بھی اظہر اور…

پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 3 نوجوان قتل

پشاور کے مضافاتی علاقہ متنی شریکرہ میں نامعلوم افراد نے فرنٹیر کور(ایف سی) اہلکار سمیت 3نوجوانوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تینوں نوجوان آپس میں ماموں اور چچازاد بھائی تھے جن کی عمریں 17 سے 24 سال کے درمیان تھیں۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔ ایک ہی گھر سے بیک وقت 3نوجوانوں کے جنازے اٹھنے پر…

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کی گاڑی جمعہ کی شب معمول کی گشت پرتھی کہ اس دوران عیدک گاوں کے قریب بنوں میرانشاہ مین روڈ پر اس پرریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا۔ بم حملے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار منصور شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سپاہی عمر ،لانس نائک…