Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

پشاور: پلوسی میں خواجہ سرا گل پانڑہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور کے علاقہ پلوسی میں دو خواجہ سراؤں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ٹرانس جنڈر ایسو سی ایشن صدر فرزانہ کے مطابق خواجہ سراؤں کو پلوسی میں پروگرام سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا، خواجہ سراء گل پانڑہ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا جبکہ چاھت نامی خواجہ سرا زخمی ہو گیا جسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، چاھت کو چھ گولیاں لگی ہیں۔ فرزانہ کے…

سارجنٹ قتل کیس:مقتول کے بھائی نے ماڈل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کر دیا

کوئٹہ: عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بھائی نے سابق ایم پی اے کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے بیٹے معظم عطاء نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قتل کے معاملے میں عدالت سے باہر کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نے قتل کیس میں کوئی دیت لی نہ خون بہالیا ہے۔ معظم عطاء نے کہا کہ  ہم سمجھتے ہیں ہمارے ساتھ کیس میں انصاف نہیں…

مہمند میں ماربل کی کان بیٹھ گئی، 14 مزدور جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربلز کی کان بیٹھ گئی جس کے باعث 14 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق حبیب کے مطابق ماربل کی کان بیٹھنے کا واقعہ تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں پیش آیا جہاں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔  ملبے سے 14 مزدوروں کی لاشیں اور 9کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پاک آرمی، ایف سی، پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی…

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں نے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی سفارش…

طالبان نے بین الافغانی مذاکرات کے لیے 21 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے

طالبان نے قطر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان نے بتایاکہ طالبان کی 21 رکنی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی مولوی عبدالحکیم کریں گے جبکہ عباس ستناکزئی مذاکراتی ٹیم کے نائب سربراہ ہوں گے۔محمد نعیم وردک قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نامزد کیے گئے ہیں۔ دریں اثناء افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ قطر…

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

ہفتے کی چھٹی ختم، سردی کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا، اگر کورونا کی صورتحال بہتر رہی تو شیڈول کے مطابق اسکول کھلیں گے۔ ان کا کہنا ہے…

محکمہ موسمیات نے ستمبر میں ملک بھر میں بارشوں کے بارے میں پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ستمبر میں ملک بھر میں بارشوں کے بارے میں پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا میں ستمبر کے دوران معمول سے کم بارشیں ہوں گی  جبکہ پنجاب کے مون سون ریجن میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ستمبر کے پہلے 15 دن زیادہ نم آلود رہیں گے. محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب اور مشرقی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا…

سوات میڈیکل کالج کی رجسٹریشن منسوخ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک کے 10 میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن منسوخ کیے گئے میڈیکل کالجوں کو آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے اور میڈیکل کالجوں کے انسپیکشن تک ان کالجوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ پبلک نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ ان تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی اور اسلام…

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 48 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے اب تک 48 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے جب کہ 191 گھروں کو جزوی اور 94 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ سیکرٹری ریلیف کے مطابق چینی سفارتخانے نے سوات میں متاثرہ 800 خاندانوں کے لیے کھانے کی اشیاء بھیجی ہیں جب کہ چترال ،کوہستان اور بونیر کےلیے مز ید امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے ، میٹ ، حفظان صحت کٹس ، کچن سیٹ اور کمبل شامل…

صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زیدہ بائی پاس پر موسیٰ بانڈہ میں محمداکبر نامی شخص کے گھر کی چھت بارش کے باعث گرگئی جس میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے سے 5 افراد کی لاشیں جبکہ دو بچوں کو زخمی حالت میں نکالا۔ زخمیوں ابتدائی طبی امداد کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا،ریسکیو…