Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایبٹ آباد: دشمنی کا شاخسانہ، تین افراد قتل، ایک زخمی

ابیٹ آباد ۔ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں نامعلوم حملہ آوروں نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تحصیل حویلیاں کے علاقہ جوڑا میرا میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی کی بنا پر ایک گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے تین افراد کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور کزن شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کو تشویشناک حالت میں سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.