Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایران نےجیٹ طیاروں کی پروڈکشن میں غیرمعمولی اضافہ کردیا

تہران۔ایران کےسرکاری میڈیا نےرپورٹ کیاہےکہ ملکی ساختہ جیٹ طیاروں کی پروڈکشن میں غیرمعمولی اضافہ کردیاگیاہے۔ایرانی ٹیلی وژن نے ایرانی ساختہ جیٹ طیارے ’کوثر‘ کی وسیع پیمانے پر پروڈکشن کی وجہ بیان نہیں کی ہے۔

ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کے مطابق جلد ہی یہ جنگی طیارے ایرانی فضائی فوج کے کنٹرول میں دے دیے جائیں گے۔امیر حاتمی نے ہی کوثر نامی جیٹ طیارے کی پروڈکشن کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔

ایرانی فوج میں جنگی طیاروں کا اضافہ ایسے وقت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب امریکا کی ایرانی خام تیل کی ایکسپورٹ پر پابندی پانچ نومبر سے عائد ہونے والی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.