Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایران کا امریکی ڈرون مار گرانےکادعویٰ،امریکہ کی تصدیق

تہران:ایران نےاپنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانےکادعویٰ کیاہےجسکی امریکانےبھی تصدیق کی ہے۔خبررساں ایجنسی کےمطابق پاسداران انقلاب کی جانب سےامریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کےعلاقےکوہ مبارک میں گرایاگیاجبکہ پاسداران انقلاب کاکہناہےکہ امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک ہے۔امریکی حکام نے بھی ڈرون گرانے کی تصدیق کی ہے لیکن دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فضائی حدود میں ایرانی میزائل سے امریکی فوجی ڈرون گرایا گیا ہے۔

یادرہےکہ چند روز قبل خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پرحملےکا ذمہ دارامریکانےایران کوٹہرایاتھا جسکےبعد سےدونوں ممالک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔

امریکا نےخلیج عمان میں اپنے فوجی تعینات کردیے ہیں جہاں مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.