Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایس پی طاہرخان داوڑ کی نعش: افغان حکام کا پاکستانی حکام کےحوالےکرنےسے انکار

خیبر: اسلام آباد سے اغوا کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی میت افغان حکام نے پاکستانی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی وصول کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم سمیت دیگر حکام موجود ہیں تاہم افغان حکام نے انہیں میت دینے سے انکار کردیا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کی میت صرف محسن داوڑ کے ہی حوالے کی جائے گی تاہم اس حوالے سے افغان حکام اور پاکستانی وفد کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغان شہر جلال آباد سے طورخم بارڈر لایا گیا جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے تشکیل دی گئی دو رکنی ٹیم میت وصول کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے قائم کمیٹی میں صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور صوبائی ترجمان اجمل وزیر شامل ہیں جو شہید طاہر داوڑ کی میت بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور لائیں گے۔

یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

 

یاد رہے اسلام آباد سے اغوا کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی رورل پشاور طاہر داوڑ نے 23 سال تک پولیس میں خدمات انجام دیں، وہ 4 دسمبر 1968ء کو شمالی وزیرستان کے گاؤں خدی میں پیدا ہوئے، 1982 ءمیں میٹرک، 1984 ء میں بی اے اور 1989 ء میں پشتو ادب میں ایم اے پاس کیا۔

پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی کے بعد اے ایس آئی کی حیثیت سے پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی اور 1998 میں ایس ایچ او ٹاؤن بنوں، 2002 میں سب انسپکٹر اور 2007 میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پائی۔

انہیں قائداعظم پولیس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، 2009 سے 2012 تک ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا، 2014 میں ڈی ایس پی کرائمز پشاور سرکل اور ڈی ایس پی فقیر آباد رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.