Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایس پی طاہر داوڑکابہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے،ہم نےایک بہادر پولیس افسرکوکھو دیا۔ترجمان پاک فوج

راولپنڈی :پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس افسر طاہر داوڑ کا اسلام آباد سے اغوا، افغانستان منتقلی، وہاں قتل اور پھر افغان حکام کا رویہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے جو کہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ معاملہ افغانستان میں ایک دہشت گرد تنظیم تک نہیں ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے، ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کو کھو دیا۔

ترجمان نےکہاکہ اس حوالے سےتحقیقات جاری ہیں لیکن ہم اس بات کو دہرانا چاہتےہیں کہ افغان سیکیورٹی حکام اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے آہنی باڑلگانے میں تعاون کریں۔

یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملی تھی۔

افغان حکام نے طاہر داوڑ کی میت پاکستان کے حوالے کرنے میں بھی تاخیر برتی جس پر دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو دو بار دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.