Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد ۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا،ایونٹ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔

منگل کو رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،ایونٹ 15 سے28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائےگا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی،پاکستان،بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اورافغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.