Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایل او سی بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید

بھارتی اشتعال انگیزی سے رواں سال 27افراد شہید 146 افراد زخمی ہوئے۔سرحد کے اس پار سے کی گئی فائرنگ سے 29 گھر جزوی 3 گھر اور ایک دوکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی عہدیدار سعید قریشی

بھمبر۔بھارت کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا ثبوت دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کےاس طرف پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سےخاتون جاں بحق ہوگئی۔

بھمبر میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ذوالقرنین سرفراز نےکہا کہ لوانا کھیتر گاؤں میں سرحد کےاس پارسےکی گئی فائرنگ سے 22 سالہ منزہ بی بی جاں شہیدہوگئی جو دو بچوں کی ماں بھی تھی لوانا کھیتر ایل او سی سے بامشکل ایک کلومیٹر دور ہے۔

ایس ایس پی کےمطابق خاتون کو جمعہ کو رات گئےبھارتی فوج کی پوسٹ سے فائرکی گئی اسنائپرکی گولی اس وقت لگی جب وہ اپنے گھر کےبرآمدہ میں روشنی کی مدد سےکچھ تلاش کررہی تھیں۔

انہوں نےکہاکہ گولی خاتون کےسرپرلگی جس سےان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

منزہ بی بی کےجاں بحق ہونےکےبعد رواں سال ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سےشہید ہونےوالوں کی تعداد 27 ہوگئی ہےجس میں 19مرد اور8خواتین شامل ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےسینئر عہدیدارسعید قریشی نےکہاکہ اس کےعلاوہ رواں سال بھارتی اشتعال انگیزی سے146 افراد زخمی بھی ہوئے۔انہوں نےکہاکہ سرحد کےاس پارسےکی گئی فائرنگ سےرواں سال29گھرجزوی3گھر اورایک دوکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.