Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایم کیو ایم پاکستان کا حکومت پر بھروسہ کرنے سے انکار

اپوزیشن کا اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت پر بھروسہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن کی دو جماعتوں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف پر اعتبار کرنے کو تیار ہو گئی۔ میڈیا کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا ساڑھے 3 سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان ضمانت دیں تو آصف زرداری کے وعدے پر اعتبار کرکے اپوزیشن کے ساتھ جا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے آپشنز کھلے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی وزرا اورحکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہے، ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیےگئے، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہمارےاراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہےہیں، اسپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔ خیال رہے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.