Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

این آئی سی ایل کرپشن کیس: سابق چیئرمین ایاز نیازی سمیت 6 افراد کو سزا سنا دی گئی

کراچی: احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 افراد کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔احتساب عدالت کی جانب سے تمام افراد کو 10،10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کو رواں برس مئی میں عدالت عظمیٰ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ٹرائل ہوا۔

این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی، قاسم دادا بھائی اور پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم سمیت دیگر افراد پر کراچی کے علاقے کورنگی میں زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.