Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایون فیلڈریفرنس:نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس فیصلےمیں سزامعطلی کیخلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئےمقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں5رکنی لارجربینچ 14جنوری کو سماعت کریگا،بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس گلزار،جسٹس مشیر عالم اورجسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)نےنواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ سےرجوع کررکھا ہے۔

یاد رہےکہ احتساب عدالت نےنوازشریف کوایون فیلڈ ریفرنس میں10سال قید وجرمانےکی سزاسنائی دی جسےبعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.