Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اے سی اور پولیس کا ڈر،نوجوان بھاگنے کے دوران کھمبے ٹکرا کر جاں بحق

مانسہرہ (اخلاق احمد خان) پکڑے جانے کا ڈر، نوجوان بھاگنے کے دوران کھمبے ٹکرانے کے بعد موقع پر دم توڑ گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے ڈر سے تندور پر کام کرنے والا آصف نامی دکاندار بچہ دکان سے بھاگ کر کھمبے سے جا ٹکرایا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کا پولیس کے ہمراہ شہر میں شاپنگ بیگ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے خلاف آپریشن جاری تھا۔
واقعے کے بعد تاجروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔ تاجروں نے احتجاجاً شہر کی تمام دکانیں بند کروا دیں۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر سمیت پولیس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.