Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

باجوڑ میں پانچ سالہ بچی اور سات سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

خار ۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں ایک پانچ سالہ بچی اور سات سالہ بچہ پولیو کے وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچی اور بچے کو سات مربتہ انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
روان سال باجوڑ میں دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد خطے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد تین جبکہ پورے پاکستان میں آٹھ ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.