Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی اور لاہور میں بوندا باندی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

رات گئے لاہور، شیخو پورہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، کمالیہ، مانسہرہ اور نوشکی میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ گلگت، مری، استور، دیر بالا، وادی نیلم، باغ، پونچھ میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور، مردان، راولپنڈی، اسلام آباد، سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان جب کہ شہر بوندا باندی اور بارش بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں، گلگت اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مکران کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.