Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بجلی بحران سنگین:شارٹ فال4 ہزار 432 میگا واٹ تک پہنچ گیا

ملک کے مختلف شہروں میں8سے12 گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کی جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں توانائی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے ۔ شارٹ فال ایک بار پھر 4ہزار432میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔
ملک میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرنے لگا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں8سے12 گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار432 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے۔
بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار568میگا واٹ ہے ۔ جبکہ طلب 26ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے برعکس بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت36ہزار39میگاواٹ ہے۔
ذرائع پاورڈویژن نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 5ہزار302میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس963میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار12ہزار 554میگاواٹ ہے۔ ونڈ لاور پلانٹس305میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بیگاس پاور پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار2ہزار279میگاواٹ ہے۔ جب کہ سولر پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار زیرو ہے۔
ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں10گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ہائی لاسز والے علاقوں میں18گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.