Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بجٹ میں پنشنرز کو ریلیف دینے کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جارہی ہے،وزیر خزانہ خیبرپختونخوا

پشاور(وحید الرحمن خلیل) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پنشنرز کے مسائل کا ادراک ہے ۔ آئندہ بجٹ میں پنشنرز کو ریلیف دینے کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلی مزمل خان ترنابی سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں مزمل ترنابی نے پنشنرز کے تحفظات اور تکالیف سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔
انہوں نے حاضر سروس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت ہاوس رینٹ اور دیگر الاونسز میں اضافے کی بھی سفارش کی۔ صوبائی وزیر نے پنشنرز کے نمائندہ کے طور پر انہیں یقین دلایا کہ آنے والے بجٹ میں پنشنرز کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔
پنشنر زکے تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو خاطر خواہ ریلیف دی جائیگی۔اس موقع پر وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کی مستقلی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پنشنرز نے صوبے کی ترقی کیلئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ صرف کیا۔
مزمل خان ترنابی نے پنشنرز کے مسائل سننے اور اس کے حل کی یقین دہانی پر صوبائی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں مستقبل میں ایسی نشستوں کے انعقاد پر اتفاق بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.