Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

برطانیہ منی لانڈرنگ کےخاتمےکےلیےپاکستان کےساتھ مل کر کام کرے.چوہدری فواد حسین

پاکستان بھارت کےساتھ کشمیر کےتنازعہ کو مذاکرات کےذریعے حل کرناچاہتاہےپاکستان کی جانب سےکرتارپور راہداری کا آغازایک اہم اور مثبت اقدام ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کےحل کےلئےاپنا بھرپورکردارادا کریںگےوزیراطلاعات کی برطانوی پارلیمان کے اراکین سے گفتگو

اسلام آباد.وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےکہاہےکہ برطانیہ منی لانڈرنگ کےخاتمےکےلیےپاکستان کےساتھ مل کر کام کرے پاکستان بھارت کےساتھ کشمیر کے تنازعہ کو مذاکرات کےذریعے حل کرنا چاہتا ہےپاکستان کی جانب سےکرتارپور راہداری کا آغاز ایک اہم اور مثبت اقدام ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جمعرات کو وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نےبرطانوی پارلیمان کا دورہ کیا اور برطانوی پارلیمان کےاراکین سےملاقات کی۔

وزیر اطلاعات نےبرطانوی اراکین پارلیمان کوپاکستان تحریک انصاف حکومت کےسماجی اورمعاشی اصلاحات کےایجنڈے کےمتعلق آگاہ کیا۔ وزیراطلاعات نےکہاکہ برطانیہ منی لانڈرنگ کےخاتمے کےلیےپاکستان کےساتھ مل کر کام کرے۔

وزیراطلاعات ونشریات نےملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانےکےلیےحکومتی عزم کا اعادہ کرتےہوئےکہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کوغربت سےنجات دلانا چاہتی ہے۔

وزیر اطلاعات نےکہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیرکےتنازعہ کو مذاکرات کےذریعےحل کرناچاہتا ہے۔وزیراطلاعات نےکہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کےمابین خوشگوارتعلقات استوارہیں،ان تعلقات کو مزید بہتردیکھناچاہتے ہیں۔

وزیراطلاعات نےکہاکہ پاکستان کی جانب سےکرتارپور راہداری کاآغازایک اہم اورمثبت اقدام ہے،بھارت سےبھی ایسےہی مثبت رویےکی توقع کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نےکہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کےحل کےلئےاپنا بھرپورکردار ادا کریںگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.