Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بغداد کے گرین زون میں راکٹ حملہ

0 412

ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد بغداد میں واقع گرین زون میں 2 راکٹ فائر کیے گئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع بتایا کہ بدھ کو  2 راکٹ گرین زون میں آگرے، جہاں امریکی مشن سمیت غیرملکی سفارتخانے موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آدھی رات سے کچھ لمحے قبل خبررساں ادارے کے نمائندے نے بغداد میں 2 بڑے دھماکوں کی آواز سنی جس کے بعد گرین زون میں سیکیورٹی سائرن کی آواز آنے لگی۔

واضح رہے کہ یہ حملہ تہران کی جانب سے عراق میں امریکی اور دیگر اتحادی فورسز کے زیراثر اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملوں کے تقریباً 24 گھنٹے بعد سامنے آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.