Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر منظور کاکڑ سینیٹر منتخب

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کےانتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پربلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس ضمن آج سینیٹ میں پولنگ ہوئی جس میں 65 ارکان میں سے 63 نے ووٹ کاسٹ کیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ نے 38 ووٹ حاصل کئے جبکہ بی این پی مینگل  کے غلام  مری نے 23 ووٹ  حاصل کئے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہی۔

خیال رہے اعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پانچ امیدوار میدان میں موجود تھے اور مجموعی طور پر 65 ارکان  میں سے 63 نے حق رائے دہی استعمال کی۔نواب ثنا اللہ زہری۔ اور سردار یار محمد رند نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔  یاد رہے کہ پشتونخوامیپ کے سینئر رہنما سردار محمد اعظم موسیٰ خیل 15 دسمبر 2018 کو عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.