Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بنوں میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ:5 افراد جاں بحق

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب چارگاڑیوں میں خوفناک تصادم ۔ 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب 4گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 11افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سپینہ موڑ خونی موڑ سے بھی مشہور ہے ۔ جہاں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ۔ حادثے میں ٹرالر مسافر کوچ کے اوپر گر گیا۔ بعد میں ایک موٹر کار اور ٹرک بھی متاثرہ ٹرالر سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 5افراددم توڑگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.