Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ہمارا نظریہ تبدیل نہیں ہوگا: شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بے معنی ہے، پاکستان اسلامی مملکت ہے اور بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ہمارا نظریہ تبدیل نہیں ہوگا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتار پور راہداری کو پوری دنیا میں سراہا گیا اور دونوں جانب سے اس پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے دو وزراء کو بھیجا، ہماری خواہش تھی کہ بھارتی وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی آتے لیکن یہ اچھی شروعات ہوئی ہے، اس کو مثبت انداز میں لینا چاہیے، اس سے تعلقات میں بہتری کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کیساتھ رہنے کیلئے سیکولر سٹیٹ بننا پڑے گا، جب تک پاکستان اسلامی ملک ہے دونوں ممالک کا ایک ساتھ رہنا ناممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.