Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارتی پائلٹ کو آج واہگہ سرحد کے راستے بھارتی حکام کےحوالےکیا جائےگا۔دفترخارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ کاکہناہےکہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ سرحد کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےتصدیق کرتےہوئےکہاکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوآج شام بھارت کےحوالےکیاجائےگا اوراس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

بھارتی قائم مقام ہائی کمشنراسلام آباد میں دفترخارجہ آئےجہاں پاکستانی حکام نےانہیں پائلٹ حوالگی سےمتعلق باضابطہ طورپرمطلع کردیا۔

پاکستان میں تعینات بھارتی ائیراتاشی بھی اپنےپائلٹ کےہمراہ بھارت جائیں گے۔دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق انہوں نے گرفتار پائلٹ کی حوالگی کےلیے سفری دستاویزات مکمل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.