Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت افغانستان کےزریعے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،میجرجنرل ریٹائرڈ اطہر عباس

خارجہ پالیسی کی تشکیل میں قومی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے،جہادی تنظیموں سے پاکستان کو نقصان پہنچا،، تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔سابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل اطہرعباس نےکہاہےکہ خارجہ پالیسی کی تشکیل میں قومی مفاد کومدنظررکھنا چاہیے،جہادی تنظیموں سےپاکستان کونقصان پہنچا،بھارت افغانستان کےزریعےبلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

ہفتہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹیڈیز کےزیر اہتمام”پاکستان ڈائیلاگ،کےعنوان سےتقریب سےخطاب کرتےہوئےسابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نےکہاکہ ہمسایوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہرملک کی خواہش ہوتی ہے۔

میجر جنرل (ر)اطہرعباس نےکہاکہ خارجہ پالیسی کی تشکیل میں قومی مفاد کو مدنظررکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ خارجہ پالیسی عوامی خواہشات کے برعکس ہو سکتی ہے لیکن قومی مفاد کے برعکس نہیں ہونی چاہیے۔

میجر جنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں نیٹو فورسز کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوے خارجہ پالیسی تشکیل دینی ہوتی ہے۔

میجر جنرل (ر)اطہر عباس نےکہاکہ ایک وقت میں علاقائی صورتحال کے تناظر میں جہادی تنظیموں کواسٹیٹ پالیسی کے تحت پروان چڑھایا گیا۔انہوںنے کہاکہ جہادی تنظیموں سے پاکستان کونقصان پہنچا۔

میجر جنرل (ر)اطہرعباس نےکہاکہ پاکستان کو ان جہادیوں نے بھی نقصان پہنچایا جنکی تربیت خود پاکستان نے کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان کے زریعے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

میجرجنرل (ر)اطہر عباس نے کہاکہ کچھ فالٹ لائنز ہیں جنہیں پاکستان اور بھارت کو سمجھنا چاہیے۔ میجر جنرل (ر )اطہر عباس نے کہاکہ آج ہمسایوں کے ساتھ جتنے برے تعلقات ہوں ایک دن انکے ساتھ مذاکرات کرنے ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.