Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت کیساتھ رہنے کیلئے پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بننا پڑیگا، بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی: کرتار پور بارڈر کھلنے کے دو روز بعد بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ رہنے کیلئے پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بننا پڑے گا۔

ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جب تک پاکستان اسلامی ملک ہے، دونوں ممالک کا ایک ساتھ رہنا ناممکن ہے۔

جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسے بھارت کیساتھ رہنے کیلئے اپنی اندرونی حالت کو دیکھنا پڑے گا۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان بھارت کیساتھ رہنا چاہتا ہے تو اسے ایک سیکولر سٹیٹ بننا پڑے گا۔

جنرل بپن راوت نے کہا کہ بھارت ایک سیکولر سٹیٹ ہے، ایسے میں وہ کیسے ایک اسلامی ملک کیساتھ رہ سکتا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان سیکولر سٹیٹ بننے کو تیار ہے تو بھارت کیساتھ رہنے کیلئے مواقع موجود ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.