Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت گولی سے بات کریگا تو گولی سے جواب دیں گے۔پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نےبھارت کو خبردار کیا ہےکہ اگر وہ گولی سےبات کرےگاتو اسےگولی سےہی جواب دیاجائےگا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان اور قطر امریکا طالبان مذاکرات میں سپورٹ فراہم کررہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے صدرٹرمپ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم ابھی تک تاریخ کا کوئی تعین نہیں ہوا، ایسی ملاقاتوں کیلئے بہت زیادہ تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ پاکستان نےافغانستان میں موجود قیدیوں کےتبادلےکیلیےمعاہدے کی پیشکش کی تھی،پاکستان نےصرف جرمانہ کیوجہ سےجیلوں میں موجود افراد کی رہائی کیلیےبات کی ہے۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ اسرائیل سےمتعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جب کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کی اپیل میں اگر بریت ہو اس کے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

ڈاکٹرفیصل کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوربھارت کی جانب سےپیلیٹ گنز کےاستعمال کاسلسلہ جاری ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نےبھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بات کی، پاکستان نے 21 جنوری کو بھارت کو کرتار پور راہداری منصوبے کا مسودہ اور پلان بھیجا اور ہم نے بھارت کو معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئےوفد بھیجنےکی درخواست کی تاہم بھارت نے جواب میں بچکانہ انداز میں پاکستانی وفد دہلی بھیجنے کیلئے دو تاریخوں کا تعین کردیا، اب پاکستان کا جواب انتہائی سنجیدہ ہوگا جو کچھ دنوں میں دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ بھارت اگر گولی سے بات کرے گا تو گولی سے جواب دیں گے، بھارت امن کی بات کرے گا تو امن سے بات کریں گے، پاک فوج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.