Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بینک اکاونٹس سے رقم نکالنے والےگروہ کا اہم رکن حافظ آباد سےگرفتار

اسلام آباد-گوجرانوالہ میں ٹیلیفون پر معلومات لے کر بینک اکاونٹس سے رقم نکالنے والے گروہ کے اہم رکن کو حافظ آباد سےگرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے گوجرانوالہ ریجن میں اس گروہ نے شہریوں سے ٹیلیفون پر معلومات حاصل کرنے کے بعد 60 سے زائد بینک اکاؤنٹس سےکروڑوں روپے نکالے۔

ایف آئی اے کے مطابق بینک فراڈ میں ملوث شبیر نامی اہم ملزم کو حافظ آباد سےگرفتار کیا گیا جسے پہلے سے گرفتار ملزم شفیق کی نشاندہی پر گرفتار کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم شفیق 28 ستمبر کو حافظ آباد میں بینک سے رقم نکلواتے پکڑا گیا تھا جس سے بینک فراڈ کے بین الصوبائی گروہ کے بارے میں اہم معلومات ملیں۔

آصف اقبال کے مطابق 3 ماہ میں 60 بینک اکاؤنٹس سے نکالی گئی رقم کروڑوں روپے ہے اور متاثرہ افراد میں وکلاء، پولیس افسران اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔

ملزمان نے گوجرانوالہ ریجن میں 60 شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی جب کہ اٹک کے رہائشی اللہ یار کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپےکی رقم ٹرانسفر کی گئی۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.