Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ کی حمایت میں پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں اتفاقِ رائےسےمنظور

نیو یارک:بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ کی حمایت میں پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں اتفاقِ رائے سے منظورکرلی گئی۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےجنرل اسمبلی میں بین المذاہب ہم آہنگی اورتعاون کو فروغ کی حمایت میں پاکستانی قرارداد پیش کی جو اتفاقِ رائےسے منظورکرلی گئی۔

پاکستانی قرارداد میں مذاہب اورتہذیبوں کے درمیان مثبت جامع اور پرامن بات چیت کو فروغ دینے کےساتھ ساتھ ممالک پر زوردیا گیا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے مزید اقدامات کریں۔ قرارداد میں نفرت انگیز اور انتشار پسند رویوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.