Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

تجارت

وفاقی وزارتوں میں ایک کھرب 56 اروب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں آڈٹ سال 19-2018 کے درمیان 1 کھرب 56 ارب کے عوامی فنڈ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی۔ آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں اے جی پی نے خلاف قواعد و ضوابط، اندرونی سطح پر کنٹرول میں کمی، عوامی فنڈز کی زیادہ ادائیگیاں اور نظر اندازیوں کی طویل فہرست کی نشاندہی کی۔ آڈٹ کیے گئے فنڈز مالی سال…

سی پی اےایشیائی فورم کی قیادت پارلیمانی تعاون کو یقینی بنائےگی۔اسپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد۔اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنےکہاہےکہ سی پی اےایشیائی فورم کی قیادت پارلیمانی تعاون کو یقینی بنائےگی،ایشیائی خطے کی ترقی باہمی اعتماد اوربھروسےسےکام کرنےمیں ہے،سی پی اےاہم فریضہ سرانجام دے رہاہے،امید کرتاہوں سی پی اےپارلیمانوں کے تعلقات کو مضبوط بنانےمیں مددگار ثابت ہوگی۔ جمعرات کواسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نےدولت مشترکہ کی پانچویں پارلیمانی کانفرنس کی اختتامی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہا…

آئی ایم ایف کےپروگرام میں جانےکےبعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔اسد عمر

اسلام آباد۔سابق وزیرخزانہ اورپاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنما اسد عمرکاکہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کےپروگرام میں جانےکےبعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی اسد عمرکا ایک تقریب سےخطاب میں کہناتھاکہ آئی ایم ایف پروگرام میں چلےگئے،اگر نہ جاتے تو بہتر تھا۔ انہوں نےکہا کہ سال کےوسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور…

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتےکےایس ای100انڈیکس 300سےزائد پوائنٹس گھٹ گیا

مندی کےسبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے110ارب روپےڈوب گئےاورسرمائےکامجموعی حجم65کھرب روپےسےگھٹ کر64کھرب روپے کی سطح پرآگیا

کراچی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتےکاروباری اتارچڑھائو کاشکارہونےکےبعد مندی کی لپیٹ میں رہی ،کےایس ای100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس گھٹ گیاجس سےانڈیکس32400پوائنٹس کی سطح سےکم ہوکر32100پوائنٹس پربند ہوا،مندی کےسبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے110ارب روپےڈوب گئےاورسرمائےکا مجموعی حجم 65کھرب روپے سےگھٹ کر64کھرب روپےکی سطح پرآگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے2دن مندی رہی جس سےانڈیکس657.61پوائنٹس…

پاکستان کسٹمز کاطورخم بارڈر پرتجارت کےفروغ کےلئےآپریشنزمیں تیزی

طورخم بارڈر کےذریعےافغانستان کےساتھ تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، چیئر مین ایف بی آر

اسلام آباد۔پاکستان کسٹمز نےطورخم بارڈر پرتجارت کےفروغ کےلئےآپریشنزتیزکردیئے۔جمعہ کوجاری اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم کےاحکامات کی تعمیل میں پاکستان کسٹمزنےطورخم بارڈر پراضافی سٹاف تعینات کردیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کےمطابق طورخم بارڈرکےذریعےافغانستان کےساتھ تجارتی حجم میں کئی گنااضافہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نےکہاکہ بارہ ہزارمسافرروزانہ کی بنیاد پرطورخم بارڈر سےگزرتےہیں،طورخم بارڈرپرکسٹمزکلیرینس…

پاکستان کےبجٹ کی ساکھ مزید گرگئی ہےاورپبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم بھی بگڑچکاہے.ورلڈ بینک

اسلام آباد:پاکستان کےبجٹ کی ساکھ مزید گرگئی ہےاورپبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم بھی بگڑچکاہے۔عالمی بینک نےجون میں وزارت خزانہ کو اپنی پبلک ایکسپینڈیچراینڈ فنانشل اکاؤنٹیبلٹی(پی ای ایف اے)رپورٹ کاحتمی ڈرافٹ بھیج دیاتھا۔ رپورٹ میں مالی سال2015-16سے لے کر 2017-18 تک پاکستان کے پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم اور بجٹ کا معروضی جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ سےوزارت خزانہ کی انتہائی ناقص کارکردگی کااظہارہوتاہےجو اپنی…

پاکستان اورجاپان نےصحت کےشعبےمیں دوارب روپےکےمنصوبے پردستخط کردیئے

پاکستان اورجاپان نےصحت کےشعبےمیں دو ارب روپےکےمنصوبےپردستخط کردیئے,سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن نوراحمد اورجرمن ڈیویلپمنٹ بینک کےکنٹری ڈائریکٹروولف گینگ مویلرنےمعاہدےپردستخط کئے,معاہدےکےتحت جرمنی گلگت…

اسلام آباد۔پاکستان اورجاپان نےصحت کےشعبےمیں دوارب روپےکےمنصوبے پردستخط کردیئےہیں۔جمعرات کوجاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن نوراحمد اورجرمن ڈیویلپمنٹ بینک کےکنٹری ڈائریکٹر وولف گینگ مویلرنےمعاہدے پردستخط کئے،معاہدے کے تحت جرمنی گلگت بلتستان اورخیبرپختونخواہ میں صحت کےمنصوبوں کیلئےایک کروڑ بیس لاکھ یورو کی گرانٹ فراہم کریگا۔ اعلامیہ کےمطابق معاہدہ پردستخط کےموقع پر وزیراقتصادی…

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا

کراچی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں کمی کےبعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کےمطابق ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں13ڈالر کی کمی سےفی اونس سونےکی قیمت 1425ڈالر ہو گئی جسکےبعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا800روپےسستاہوکر83ہزار300روپےاوردس گرام سونا685روپےسستاہو کر71ہزار400روپے کا ہو گیا ۔

ٹیکس معاملہ،ایف بی آرنےتاجروں کو مذاکرات کےلیےاسلام آباد بلالیا

ایک دن کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو 25 ارب روپے کا نقصان ہوا، پاکستان ٹریڈرز الائنس

اسلام آباد۔ایف بی آرنےٹیکس معاملےپرتاجروں کو مذاکرات کےلیےاسلام آباد بلالیا۔ٹیکس معاملات پرتعطل ختم کرنےکےلیےحکومت اور تاجروں کےدرمیان برف پگھلنےلگی ہےجسکےبعد ایف بی آرنےلاہور،فیصل آباد اورکراچی کے تاجروں کو مذاکرات کےلئےاسلام آباد بلالیا۔ پیٹرن ان چیف آپٹما گوہراعجازکاکہناہےتاجروں کی ہڑتال سےصنعت کا پہیہ رک گیا،حکومت غیر یقینی صورتحال سےنکلنےکےلیےمعاملات مذاکرات سےحل کرے۔پاکستان ٹریڈرز الائنس…