Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تحریک انصاف بانی پاکستان قائد اعظم کے وژن کےمطابق نئےپاکستان کی تشکیل کےعملی مراحل میں ہے،محمودخان

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بانی پاکستان قائد اعظم کے وژن کے مطابق نئے پاکستان کی تشکیل کےعملی مراحل میں ہے،ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں امت مسلمہ کےماضی کاترجمان،امت مسلمہ کےحال کی شان اورمستقبل کی جان بنانا چاہتے ہیں،اس مجموعی جدوجہد میں تمام قومی اداروں اور عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.

ان خیالات کا اظہارانہوں نےقائد اعظم کے یوم ولادت کےحوالےسےجاری اپنےپیغام میں کیا ہے۔برصغیرکےمظلوم مسلمانوں کےلئے علیحدہ ریاست کےقیام کےسلسلے میں قائداعظم کی والہانہ قیادت اورانتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئےوزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم کے اصولوں ایمان، اتحادا ورتنظیم کو اپنی زندگی کا شعار بنا کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ پی ٹی آئی نے ملک میں بدعنوان نظام کےخلاف جوجدوجہد شروع کی ہےاس کےثمرات سامنےآرہے ہیں،پختونخوا کے عوام نےپاکستان کی بقاء کےلئےہراول دستےکا کردار ادا کیا ہےاورجانی اورمالی قربانیاں دینےسےبھی دریغ نہیں کیا،پی ٹی آئی کی حکومت نےسابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط فیصلوں سےپیدا ہونےوالےمسائل کےازالے اور قومی وقارکی بحالی کا عزم کررکھا ہے،ہم نےذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کرقومی مفاد کو ترجیح دی ہے یہی وجہ ہےکہ ہمیں پورے ملک سےعوام کی پزیرائی ملی ہےجسکی وجہ سے آج عمران خان ملک کے وزیراعظم ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ترقی یافتہ اورخوش حال پاکستان ہماری منزل ہے،جس کیلئےکسی قسم کی بھی قربانی اورجدوجہد سےدریغ نہیں کرینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.