Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کسی کےساتھ ناانصافی نہیں ہونےدےگی،محمودخان

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےایک بارپھراس عزم کااعادہ کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونےدےگی،میرٹ کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہائوس پشاورمیں سردارقوم گجرملاکنڈ ڈویژن حاجی رضا خان اورضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی سوات کےچیئرمین فضل حکیم سےبات چیت کررہےتھےاس موقع پرحاجی رضاخان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ملاکنڈ ڈویژن میں بندوبست اور پٹوار کی تقسیم میں غلطی سے لوگوں کی ملکیتی اراضیات سرکارکے کھاتے میں ڈالنے اوراسے صوبائی حکومت کی ملکیت ظاہر کرنےاوراس حوالے سےلوگوں میں پائی جانےوالی تشویش سےآگاہ کیا اورانہیں تفصیلی طورپراس مسئلے سے آگاہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ تحریک انصاف کی حکومت اس حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کے ان لوگوں کو اُن کا حق دلائے گی جو بندوبست اور پٹوار کی تقسیم میں غلطی سے ہوا ہے.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےرضاخان گجر کو یقین دہانی کرائی اوروعدہ کیا کہ اس بارے انصاف کےتقاضےپورےکئےجائیں گےاورمسئلہ حل کرنےمیں اپنا کردارادا کریں گےاورانہوں نےواضح کیاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونےدےگی میرٹ کی بنیاد پرفیصلےکرناحکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہےجس سےہم غافل نہیں اس موقع پرچیئرمین سوات ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم نے بھی وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.