Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تحریک عدم اعتماد مسترد، اپوزیشن رہنماؤں کا رد عمل

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں ایک نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے، اپوزیشن رہنماؤ ں نے ڈپٹی اسپیکر کے مؤقف کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اپوزیشن اراکین تاحال پارلیمنٹ میں اپنی نشستوں موجود پر ہیں اور بینچ بجاکر نعرے لگارہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف  نے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا۔ مریم نواز نے ٹوئٹ کی کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے عدم اعتماد کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے، انہیں عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم وزیراعظم کو عدم اعتماد میں شکست دلوائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.