Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ترقی کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ مالی سال کا تاریخی بجٹ پیش کرینگے، محمود خان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبے کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ مالی سال کا سب سے بڑا تاریخی بجٹ پیش کرینگے۔
وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت اہم اجلاس پشاور میں منعقدہوا۔ اجلاس میں محمود خان نے تمام انتظامی سیکرٹریز ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اپنی اہم تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
محمود خان نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے بجٹ میں نوے فیصد فنڈز مختص کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، توانائی، سیاحت، سماجی بہبود اور آبپاشی کے شعبوں کو جدید بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزیر اعلی نے تعلیمی اداروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے وسط، طویل اور قلیل مدتی منصوبہ بندی پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.