Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تعمیراتی کاموں میں سُستی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔اکبر ایوب خان

پشاور۔خیبرپختونخوا کےوزیرمواصلات وتعمیرات اکبرایوب خان نےمحکمہ مواصلات کےافسران اورعملہ کو ہدایت کی ہےکہ وہ دفاتر میں اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں اور ٹینڈر فائل کا ٹریکنگ سسٹم متعارف کروائیںنیز غیرحاضراوربروقت دفتر نہ پہنچنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےمنگل کےروز محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کےدفاترکےاچانک دورےکےموقع پردی انہوں نےملازمین کی حاضری چیک کی اورمختلف منصوبوں کےبارے میں معلومات حاصل کیں۔

اکبرایوب خان نےسی اینڈ ڈبلیو آفس میں بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانےکی ہدایت جاری کرتےہوئےکہاکہ سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کواپناشعاربنائیں۔انہوں نےکہاکہ سی اینڈ ڈبلیو دفاترمیں صفائی کی صورتحال کو بہتربنانےکےساتھ ساتھ سیکورٹی کے پیش نظر کیمروں کی تنصیب کا بندوبست بھی کیا جائے اورہردفترمیں بہترحفاظتی نظام یقینی بنایاجائے۔

وزیر مواصلات نےکہاکہ تعمیراتی کاموں میں سُستی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔اورعوامی فلاح وبہبود کیلئےشروع کردہ منصوبوں کوبروقت مکمل کیاجاناچائیے۔انہوں نےسی اینڈ ڈبلیو آفس چرگانو چوک کومین سی اینڈ ڈبلیو آفس میں منتقل کرنےکی ہدایت بھی جاری کی۔اکبرایوب خان نےمتعلقہ حکام سےکہاکہ15 دنوں کےاندراندران تمام ہدایات پرمن وعن عمل کیاجائےاوروہ دفاتر کےاچانک دورے جاری رکھیں گےاگر کوئی سرکاری خدمات کی ادائیگی میں کوتائی کا مرتکب پایاکیا تو اس کےخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.