Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جرمن سفیر مارٹن کوبلرکی ایشیا کپ2020کی میزبانی ملنےپر پاکستان کو مبارکباد

اسلام آباد۔جرمن سفیر مارٹن کوبلرنے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نےکہاکہ یہ دیکھ کرخوشی محسوس ہورہی ہےکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے۔یاد رہےکہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کونسل نےایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2020کی میزبانی پاکستان کودینےکااعلان کیاتھا،البتہ میچزکہاں ہوںگےاس کافیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصہ قبل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.